اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

ٹرمپ اور نیتن یاہو شیطان کے پجاری ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

28 Mar 2026
28 Mar 2026

(لاہور نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو، شیطان کے پجاری ہیں.

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو جنگی مجرم ہیں، یہ مذاق اور عجیب حرکتیں کر کے اپنے جرائم کو چھپا رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کا حال سب کے سامنے ہے، ایران پر حملہ امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا، ایران کا حق تھا کہ وہ امریکی اڈوں پر حملہ کرتا، ایران کو خلیجی ممالک سے تعلقات اچھے کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کو کیا کرنا چاہیے، امریکی اڈے خلیجی ممالک کی حفاظت کے لیے نہیں، اسرائیل کی حفاظت کے لیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے