اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز کا بروقت اقدام، تین ماہ کے بچے کی جان بچا لی

28 Mar 2026
28 Mar 2026

(ویب ڈیسک) جنرل ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز نے بروقت طبی اقدام کرتے ہوئے تین ماہ کے ننھے مریض کی جان بچا لی ۔

تفصیلات کے مطابق بچے زین علی کے معدہ میں موجود دھاتی شے کو کامیاب انڈوسکوپی کے ذریعے نکال لیا گیا۔ یہ حساس پروسیجر پروفیسر محمد شاہد کی نگرانی میں اسسٹنٹ پروفیسر حوریہ رحمان نے انجام دیا، جس پر ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز کی ٹیم کو شاباش دی۔

ذرائع کے مطابق  پرنسپل پروفیسر فاروق افضل اور ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے بھی اس کامیاب کارروائی کو سراہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ماہ کا بچہ گزشتہ دس دن سے بخار اور کھانسی میں مبتلا تھا جبکہ نجی کلینک سے علاج جاری تھا، تاہم حالت بگڑنے پر اسے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں ایکسرے کرنے پر بچے کے معدہ میں دھاتی شے (فارن باڈی) کی موجودگی کا انکشاف ہوا، جس کے بعد فوری طور پر انڈوسکوپی کا فیصلہ کیا گیا۔ بروقت اور مہارت سے کیے گئے اس پروسیجر کے باعث بچے کی جان بچ گئی۔

بچے کے والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے