اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

حضرت مادھو لال حسین کا 438واں عرس، تین روزہ تقریبات شروع

28 Mar 2026
28 Mar 2026

(لاہور نیوز) حضرت مادھو لال حسینؒ کا 438 واں عرس شروع ، تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، میلہ چراغاں کے پرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

سی سی پی او  بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ عرس اور میلہ چراغاں کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور عقیدت مندوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ میلہ چراغاں کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں اور سکیورٹی معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق چیکنگ اور سکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور بیریئرز کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ چراغاں اور لنگر کی تقسیم کے اوقات میں سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں گے تاکہ عرس اور میلہ چراغاں کی تقریبات پرامن طریقے سے مکمل ہو سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے