اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

بچی نالے میں گرنے سے جاں بحق ہونے کا واقعہ، ذمہ دار ٹھیکیدار ہے: والدہ

28 Mar 2026
28 Mar 2026

(لاہور نیوز) موچی گیٹ کے علاقے میں 5 سالہ معصومہ کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ پر بچی کی والدہ کا موقف سامنے آگیا۔

جاں بحق ہونے والی بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ کسی نے میری بچی کو نہیں نکالا ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو نکالا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار کی غفلت سے ہماری بچی کی جان گئی ہے،اگر پہلے حفاظتی انتظامات کیے جاتے تو میری بچی کی جان نہ جاتی، مجھے پیسوں کی آفر کی گئی ہے، پیسے لینے سے میری بچی واپس نہیں آنی۔

متاثرہ والدہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ مجھے یہ بھی کہا گیا کہ زیادہ شور نہ ڈالیں یہ اتفاقی حادثہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ یہاں پر ترقیاتی کام جلد مکمل کروائیں، تاکہ کسی اور کے معصوم بچے کی جان نہ جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے