اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.48 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 323.35 قیمت فروخت : 323.93
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.00 قیمت فروخت : 374.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.53 قیمت فروخت : 194.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.96 قیمت فروخت : 203.32
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.35 قیمت فروخت : 74.48
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.00 قیمت فروخت : 76.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470100 دس گرام : 403100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430922 دس گرام : 369506
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7110 دس گرام : 6102
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قومی اسمبلی کا اگلا اجلاس 30 مارچ کو متوقع، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے

24 Mar 2026
24 Mar 2026

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کا اگلا اجلاس 30 مارچ کو متوقع ہے۔

 

پارلیمانی ذرائع کے مطابق، پارلیمانی کیلنڈر کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس 30 مارچ 2026 کو شیڈول ہے، اجلاس کی طلبی کے لیے سمری بھیجنے پر مشاورت جاری ہے۔

کفایت شعاری مہم کے دوران اجلاس بلانے کے معاملے پر دو رائے ہیں، اکثریتی حکومتی موقف یہ ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صرف ناگزیر صورتِ حال میں ہی بلایا جائے تاکہ غیر ضروری اخراجات سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی باہمی مشاورت سے کریں گے، تاہم ابھی تک سرکاری طور پر نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا لہٰذا حتمی تاریخ اور ایجنڈا مشاورت کے بعد واضح ہوگا۔

واضح رہے رواں ماہ کے شروع میں (3 سے 12 مارچ تک) قومی اسمبلی کا 25واں سیشن ہو چکا ہے جو 12 مارچ کو ملتوی ہوا تھا، اِس کے بعد اگلا سیشن ابھی طلب نہیں کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے