اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.48 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 323.35 قیمت فروخت : 323.93
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.00 قیمت فروخت : 374.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.53 قیمت فروخت : 194.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.96 قیمت فروخت : 203.32
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.35 قیمت فروخت : 74.48
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.00 قیمت فروخت : 76.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470100 دس گرام : 403100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430922 دس گرام : 369506
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7110 دس گرام : 6102
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرے شوہر ہی میرا کرش ہیں: ماہرہ خان کا انکشاف

24 Mar 2026
24 Mar 2026

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں اپنے کرش سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔

پروگرام کے دوران ایک شخص  نے سوال کیا کہ جب پورا پاکستان آپ پر کرش رکھتا ہے تو آپ کا کرش کون ہے؟ اس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان کے شوہر ہی ان کا کرش ہیں، جس پر حاضرین  نے خوشگوار ردعمل کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران ماہرہ خان  نے شوبز انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بھی کھل کر بات کی، ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو ان کے کام کے مطابق مناسب معاوضہ ملنا چاہئے، جیسا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں رائج ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہتیں کہ یہاں ہالی ووڈ جیسا کام ہونا چاہئے، تاہم کم از کم اتنا ضرور ہونا چاہئے کہ کوئی فنکار مالی مشکلات کا شکار نہ ہو، سینئر فنکار کسی نہ کسی طرح گزارا کر لیتے ہیں، مگر جونیئر آرٹسٹس اور ٹیکنیشنز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں عید الفطر، عید الاضحیٰ کے مقابلے میں زیادہ پسند ہے۔

ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان  نے بتایا کہ انہوں  نے انہیں پہلے سن گلاسز اور بعد میں چپل بطور تحفہ دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے