اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شاعرِ عوام حبیب جالب کا آج 98واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

24 Mar 2026
24 Mar 2026

(لاہور نیوز) ہر دور کے جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے والے شاعرِ عوام حبیب جالب کا آج 98واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

نامور انقلابی شاعر حبیب جالب 24 مارچ 1928ء کو ہوشیار پور مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام حبیب احمد تھا، پاکستان بنا تو کراچی اور پھر لاہور چلے آئے۔

ابتدا میں جالب جگر مرادآبادی کی طرز پر رومانوی غزلیں کہتے تھے مگر جب معاشرے میں جبر و استحصال دیکھا تو اس کے خلاف آواز اٹھانے لگے، حبیب جالب کے بے باک قلم  نے ظلم، زیادتی اور نا انصافی کے حوالے سے جو شعر بھی کہا وہ زبان زدِ عام ہوا۔

جالب نے صدر ایوب کے خلاف محترمہ فاطمہ جناح کی صدارتی مہم میں بھی فعال کردار ادا کیا، فیض احمد فیض جیسے شاعر بھی حبیب جالب کو عوامی شاعر کہتے تھے۔

جالب کے شعری مجموعوں میں برگ آوارہ، سر مقتل، عہد ستم، حرف حق، ذکر بہتے خون کا، عہد سزا، گنبد بے در، گوشے میں قفس کے، حرف سر دار اور چاروں جانب سناٹا شامل ہیں۔

حبیب جالب نے یہ امن، پرائی آگ، ناگ منی، خاموش رہو، شام ڈھلے، ماں بہو بیٹا، بے رحم اور کون کسی کا جیسی کئی فلموں کیلئے گیت بھی لکھے مگر فلم زرقا کیلئے ان کے گیت کو خوب پذیرائی ملی۔

انسانی ضمیر کو جھنجھوڑتی شاعری کی صورت میں حبیب جالب آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے