(لاہورنیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارھویں ایڈیشن کیلئے میچ آفیشلز اور کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔
پی ایس ایل 11 کے لیے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے احسن رضا، کرسٹوفر گیفنی، علاؤ الدین پالیکر اور الیگزینڈر وارف میچ آفیشلز میں شامل ہیں۔
شرف الدولہ سائیکت، کرس براؤن، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی، ناصر حسین، ذوالفقار جان، عبدالمقیت، علی حیدر، عمران جاؤیداور طارق رشید امپائر پینل میں شامل ہیں۔
پی ایس ایل 11 کے میچ ریفریز کی لسٹ میں روشن ماہنامہ، علی نقوی، کامران چوہدری، بلال خلجی، افتخار احمد، علیم موسیٰ اور سہیل ادریس شامل ہیں، رچی رچرڈسن میچ ریفری کی حیثیت سے میگا ایونٹ میں ڈیبیو کریں گے۔
کمنٹری پینل میں وسیم اکرم، رمیز راجا، مائیک ہیسمین، نک نائٹ اور جے پی ڈومینی پینل میں شامل ہیں اس کے علاوہ عروج ممتاز، بازید خان، ڈومینک کورک، مارک بوچر اور کارلوس بریتھ ویٹ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔
سکندر بخت، لیزا ستھالیکر، گریگ بلیویٹ، مارٹن گپٹل عامر سہیل اور اختر علی خان بھی اس پینل میں شامل ہیں، اردو کمنٹری پینل طارق سعید، شعیب ملک، ثنا میر، سلمان بٹ، مرینہ اقبال، شاہ فیصل اور ایاز محمد شامل ہیں ۔
مزید براں پی ایس ایل 11 کے پریزینٹرز میں نیرولی میڈوز، زینب عباس، جیس کرو اور سکندر بخت شامل ہیں۔واضح رہے پی ایس ایل 11 کے نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔
