اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عطا تارڑ کی لاہورمیں کتا کاٹنے سے بچی کی ہلاکت پر متاثرہ خاندان سے ملاقات

23 Mar 2026
23 Mar 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ٹاؤن شپ میں گزشتہ روز کتے کی کاٹنے سے آٹھ سالہ بچی مہر کی ہلاکت کا معاملہ کے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور سینیئر سیاستدان ساجدہ فاروق متاثرہ خاندان کے گھر آمد ہوئی۔

 

عطاء اللہ تارڑ اور ساجدہ فاروق تارڑ نے مرحومہ مہر کے والد قیصر صدیق مسیح سے ملاقات کی، اس موقع پر اہلخانہ سے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے پانچ لاکھ روپے کا چیک متاثرہ خاندان کو دیا، بچی کے والد کی نوکری کے احکامات بھی جاری کیے گئے،عطاء اللہ تارڑ نے رفاقت ڈوگر اور میری گل کی دورکنی کمیٹی بنا دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کمیٹی کتوں کو مارنے کے حوالے سے عدالتی سٹے دینے والی عدالت کے سامنے صورتحال کو رکھے گی، کمیٹی عدالت سے سٹے ختم کرنے کی درخواست بھی کرے گی۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا کہ اس واقعے پر دل انتہائی غم زدہ ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو صبر عطا کرے،آپ کے غم میں برابر شریک ہیں، ایسے واقعات کو کنٹرول کرنے کے لئے جو بھی ممکن ہوگا کرے گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے