اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 508900 دس گرام : 436300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 466488 دس گرام : 399939
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8021 دس گرام : 6884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شہباز شریف کی ازبک صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، عیدالفطر کی مبارک دی

20 Mar 2026
20 Mar 2026

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، عیدالفطر کے مبارک موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ازبکستان اور برادر عوام کے لئے دلی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ازبک صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ماہ صدر ازبکستان کے دورہ پاکستان کے کامیاب نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم فیصلوں پر پیشرفت سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

پاکستانی وزیراعظم اور ازبکستان کے صدر نے ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ فوری طور پر کشیدگی میں کمی لائی جائے اور تمام تنازعات کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے