15 Mar 2026
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ لاہور میں بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہے گا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ، نمی کا تناسب 89 فیصد رہا، آئندہ چند روز تک شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہے گا۔
