15 Mar 2026
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شامل حسین انجری کے باعث بنگلادیش کیخلاف تیسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے۔
ترجمان قومی ٹیم کے مطابق شامل حسین گردن میں کھچاؤ کی وجہ سے سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں، شامل حسین کا معائنہ میڈیکل ٹیم کررہی ہے
خیال رہےکہ اس سےقبل کرکٹرحسین طلعت کندھےکی انجری کے باعث سیریز سے باہرہوگئے تھے،آل راؤنڈر حسین طلعت پی ایس ایل بھی نہیں کھیل سکیں گے،حسین طلعت کوکرکٹ میں واپسی کے 12 سے 14 ہفتے درکار ہوں گے۔
