اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

علماء و مشائخ مذہبی ہم آہنگی، یگانگت اور اخوت کے جذبات کو فروغ دیں: شجاعت حسین

15 Mar 2026
15 Mar 2026

(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ (ق) اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ علماء کرام اور مشائخ اپنی آواز کے ذریعے اتحاد، مذہبی ہم آہنگی، یگانگت اور اخوت کے جذبات کو فروغ دیں۔

سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین سے علماء ومشائخ کے 20 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پرافواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جبکہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

علماء کرام نے کہا کہ دشمن کے کسی ایجنڈے اور سازش کو پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور مسائل کا حل وحدت اور اتحاد میں ہے، چودھری شجاعت حسین پاکستان کا اثاثہ ہیں ان سے مل کر بے حد خوشی ہوئی۔

اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پر امن معاشرے کے قیام اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء ومشائخ کا کلیدی کردار ہے، اسلام امن، محبت، اخوت، رواداری اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور مشائخ اپنی آواز کے ذریعے اتحاد، مذہبی ہم آہنگی، یگانگتت اور اخوت کے جذبات کو فروغ دیں، پاکستان کی افواج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں امن کے دشمنوں کے خلاف برسر پیکار ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنانا ہے، صفائی نصف ایمان ہے علماء کرام اس حوالے سے لوگوں کو بھرپور آگاہی دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے