اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مشتاق احمد نے سلمان آغا کے رن آؤٹ کو درست قرار دے دیا

15 Mar 2026
15 Mar 2026

(ویب ڈیسک)بنگلا دیش کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے سلمان آغا کے رن آؤٹ کو درست قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سب اتنی تیزی سے ہوا کہ ہمیں بھی کچھ سمجھ نہیں آیا، مہدی حسن میراز کو لگا کہ کریز کے باہر موجود سلمان آغا گیند روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی وقت سلمان کو محسوس ہوا کہ وہ گیند واپس دینے میں مدد کر سکتے ہیں، اسی لیے وہ جھکے۔

مشتاق احمد نے کہا مجھے بھی واقعی نہیں پتا کہ کون صحیح تھا، گیند پکڑ کر رن آؤٹ کی کوشش میراز کا قدرتی ردعمل تھا کیونکہ بیٹر کریز کے باہر تھے، دونوں فریقین اس وقت غلط نہیں تھے۔

اسپن بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ بطور بولر جب آپ گیند روکیں تو رن آؤٹ کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں، سلمان کریز سے کافی دور تھے، انھیں لگا بال ڈیڈ ہو چکی ہے، میراز نے کوئی غلطی نہیں کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے