اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فضا علی کا ڈاکٹر نبیہہ علی خان کے وائرل تنازع پر وضاحتی بیان سامنے آگیا

15 Mar 2026
15 Mar 2026

(ویب ڈیسک)اداکارہ فضا علی نے ڈاکٹر نبیہہ علی خان کے ساتھ ہونے والے حالیہ وائرل تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا موقف پیش کردیا۔

یہ تنازع رمضان کے پہلے ہفتے میں اُس وقت سامنے آیا جب ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے فضا علی کی رمضان ٹرانسمیشن میں آ کر اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل کا ذکر کیا۔ اس دوران پروگرام میں ہونے والی گفتگو اور صورتحال سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ بہت سے صارفین نے فضا علی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے کسی کی ذاتی زندگی کے مسائل کو موضوع بنا کر اسے ڈرامائی انداز میں پیش کیا۔

اس معاملے پر حال ہی میں فضا علی نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ میرے شو میں آ کر دل کی بات کرتے ہیں۔ وہ بلا جھجھک اپنے مسائل بیان کرتے ہیں اور اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرتے ہیں۔ وہ مجھ سے ایسے بات کرتے ہیں جیسے میں ان کے خاندان کا حصہ ہوں اور مجھے یہ بات بہت پسند ہے۔

 

 

ڈاکٹر نبیہہ علی خان کے دفاع میں بات کرتے ہوئے فضا علی نے مزید کہا کہ گھر میں میاں بیوی کے درمیان دوستانہ ماحول ہونا چاہیے۔ اگر کوئی شوہر کے کندھے پر سر رکھ لے یا ہاتھ پکڑ لے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہونی چاہیے، اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اگر شوہر کسی اور عورت کے ساتھ گھومنے کے بجائے اپنی بیوی کے ساتھ وقت گزار رہا ہے تو اسے برا نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دینا چاہیے۔

تاہم پروگرام میں موجود دیگر مہمانوں نے فضا علی کی اس بات سے اتفاق نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندان کے ساتھ بیٹھنے کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے