اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حنا آفریدی کا نکاح کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو دوٹوک جواب

15 Mar 2026
15 Mar 2026

(ویب ڈیسک) اداکارہ حنا آفریدی نے اپنے نکاح کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں اداکارہ حنا آفریدی نے ایک پروگرام میں شرکت کی، ان سے پروگرام میں شریک ایک خاتون نے سوال کیا کہ آپ اپنے نکاح کی جیولری پر کافی تنقید کی زد میں آئیں، آپ نے تنقید کو کیسے ڈیل کیا؟

اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے کچھ نہیں کیا، اگر لوگوں کو میری جیولری پسند نہیں آئی ہے تو یہ ان کا مسئلہ ہے میرا نہیں، شادی کے بعد اتنا وقت نہیں ہوتا، رسومات میں مصروف ہوتے ہیں، کوئی انسٹاگرام کھول کر نہیں دیکھتا، میں نے بھی سوشل میڈیا کو کھول کر نہیں دیکھا۔

میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ نکاح کے دوران آپ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں آپ اپنے شوہر سے ماہانہ 5 لاکھ روپے، بزنس کلاس میں سفر سمیت دیگر ڈیمانڈ بھی کر رہی ہیں؟

اس پر حنا آفریدی نے کہا کہ یہ ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ اپنے شوہر سے کچھ بھی مانگ سکتی ہے، ابھی تو آپ سب کو پتا ہی نہیں ہے جو میں نے کیمرے کے پیچھے اپنے شوہر سے مانگا ہے، اگر وہ سن لیں گے تو لوگ اپنے کان پکڑ لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے