(لاہورنیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ٹرول کی قیمتیں بڑھنےسے سارا بوجھ عوام پر آ گیا۔
صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بنوقابل پروگرام میں بچوں کو فری آئی ٹی تعلیم دے رہے ہیں،گزشتہ دو سال میں90 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ غزہ میں بڑی تعداد میں بچے یتیم ہوئے، ملبے کے ڈھیر پر غزہ کے لوگ رمضان کی خوشیاں بھی منا رہے ہیں، ہمیں رمضان میں فلسطینی بھائیوں کونہیں بھولنا چاہیے، یہ پروگرام اس لیے ممتاز حیثیت رکھتا یے کیونکہ یہ یتیم بچوں کے لیے ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اب ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ یتیموں کی کفالت ہونی چاہیے، 35 ہزار بچے ایسے ہیں جن کی کفالت ان کی والدہ کرتی ہیں، ایسے بچوں کی کفالت اور مدد بھی الخدمت اُن کے گھروں پر کر رہی ہے، بچوں کو تلقین ہے کہ ہمت سے کام لیں، ہنر سکھیں اور دین میں بھی آگے بڑھیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے بنو قابل پروگرام جاری ہے، جہاں بچے ہنر سیکھ رہے ہیں،اس موقع پر فلسطین کے بچوں کو فراموش نہیں کرسکتے، فلسطینیوں نے ہمت سے مقابلہ کیا ہے،اور ان کی بھی ہرممکں مدد کرنی چاہیے، آج الخدمت کی کاوشیں اور اقدامات دیکھ کر ہی لوگ اس پر اعتماد کرتے ہیں اور فنڈز دیتے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعےخدمت کا سلسلہ جاری ہے، چاہتا ہوں نوجوان الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کرکام کریں، پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے سارا بوجھ عوام پر آ گیا، اگر جماعت اسلامی کی حکومت ہوتی تو ہم عوام پر یہ بوجھ نہ ڈالتے۔
