اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نےپانچویں شادی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

14 Mar 2026
14 Mar 2026

(ویب ڈیسک)دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ سے شادی کرکے توجہ حاصل کرنے والے حکیم شہزاد نے مبینہ طور پر نویں جماعت کی طالبہ سے اپنی پانچویں شادی کرکے ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد اس سے قبل بھی اپنی متعدد شادیوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔ چند سال پہلے انہوں نے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ حکیم شہزاد اب تک مجموعی طور پر پانچ شادیاں کر چکے ہیں۔ ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور معلومات کے بعد صارفین کی جانب سے اس معاملے پر بحث شروع ہو گئی، کئی افراد نے کم عمر لڑکی سے شادی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اس معاملے کے قانونی اور سماجی پہلوؤں پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

تاحال حکیم شہزاد کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے