اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹی کیش کارڈ پالیسی نافذ، مگر بسوں اور اسٹیشنوں پر مشینیں غیر فعال

14 Mar 2026
14 Mar 2026

(لاہور نیوز) سفری نظام میں ٹی کیش کارڈ پالیسی نافذ کرنے کی تیاری جاری ہے، تاہم متعدد بسوں اور اسٹیشنوں پر مشینیں غیر فعال ہیں۔

پالیسی کے مطابق 26 مارچ 2026 سے ٹی کیش کارڈ کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں سے 25 روپے جبکہ نقد ادائیگی کرنے والوں سے 40 روپے کرایہ وصول کیا جائے گا، یوں کارڈ استعمال کرنے والوں کو فی سفر 15 روپے رعایت ملے گی۔

لاہور، راولپنڈی ، ملتان میٹرو بس سروس لاہور میں سپیڈو بس سروس میں نئی کرایہ پالیسی نافذ کرنے کی تیاری جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کئی سپیڈو بسوں میں کارڈ مشینیں نصب ہیں مگر بیشتر مقامات پر نظام فعال نہیں ہو سکا، اسی طرح بعض میٹرو بس اسٹیشنوں، جن میں اٹاری سروربہ، سیکرٹریٹ اور راوی روڈ اسٹیشن شامل ہیں، پر بھی کارڈ پڑھنے والی مشینیں بند ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

نظام مکمل طور پر فعال نہ ہونے کے باوجود نقد کرایہ زیادہ وصول کئے جانے کے خدشے کے باعث مسافروں میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ جدید کرایہ نظام کے اعلان کے باوجود بنیادی سہولیات مکمل نہ ہونے پر سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے