اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

غیرملکی درآمدات میں 8.21 فیصد اضافہ، حجم 45 ارب ڈالر سے تجاوز

14 Mar 2026
14 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی غیرملکی درآمدات میں 8.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ان کا مجموعی حجم 45 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

دستاویز کے مطابق جولائی تا فروری کے دوران گاڑیاں اور سمارٹ موبائل فونز سمیت لگژری اشیاء کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، موبائل فونز کی درآمدات 1.29 ارب ڈالر تک پہنچیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد زیادہ ہیں، جبکہ مہنگی گاڑیوں کی درآمدات 126 فیصد بڑھ کر 1.53 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، ٹرانسپورٹ شعبے کی مجموعی درآمدات 2.58 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

زرعی ملک ہونے کے باوجود غذائی اشیاء کی درآمدات میں بھی 18.42 فیصد اضافہ ہوا اور حجم 6.41 ارب ڈالر رہا، جس میں چینی، خشک میوے، چائے، مصالحے، سویا بین اور پام آئل شامل ہیں۔

مشینری اور زرعی آلات کی درآمدات میں بالترتیب 11.73 اور 9.25 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ لوہے، سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات 17 فیصد بڑھ کر 4.39 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں معمولی کمی کے باوجود 10 ارب ڈالر سے زائد رہیں، ٹیکسٹائل کی درآمدات میں 7.18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور حجم 4.44 ارب ڈالر رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے