اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وائلڈ لائف پنجاب کو قیمتی اور نایاب جنگلی جانوروں کا تحفہ

14 Mar 2026
14 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے محکمہ جنگلی حیات پنجاب کو قیمتی اور نایاب جنگلی حیات کا ایک مجموعہ تحفے کے طور پر دے دیا جنہیں بعد ازاں لاہور سفاری زو منتقل کر دیا گیا۔

فرانزک ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عمران علی نے یہ جانور اور پرندے محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کیے۔ ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجرز سنٹرل پنجاب مدثر حسن کے مطابق تحفے میں مجموعی طور پر 68 جانور اور پرندے ملے ہیں جس میں تین ہرن، دو کونجیں، دو تیتر، ایک چکور، پچاس نایاب نسل کی فاختائیں، چار نایاب نسل کے کبوتر اور چھ مور شامل ہیں۔

مدثر حسن کے مطابق تمام جانوروں اور پرندوں کو لاہور سفاری زو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہرنوں کو سفاری کے انکلوژر میں چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور عدنان ورک اور اسسٹنٹ چیف وسیم خان کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے جانوروں اور پرندوں کو محفوظ طریقے سے سفاری زو منتقل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جانوروں اور پرندوں کو بہتر دیکھ بھال کے لیے محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کیا گیا ہے اور ابتدائی معائنے کے مطابق تمام جانور اور پرندے صحت مند ہیں تاہم انہیں سفاری میں پہلے سے موجود جانوروں اور پرندوں کے ساتھ رکھنے سے قبل طبی معائنہ کیا جائے گا اور چند ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے