اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں مال مسروقہ کی واپسی، تعریفی اسناد کی تقسیم کی تقریب

14 Mar 2026
14 Mar 2026

(لاہور نیوز) انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں مدعی مقدمات کو مال مسروقہ واپس کرنے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و ملازمین کو تعریفی اسناد دینے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ایس پی سی آر او رانا زاہد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شاہد نواز کو عمدہ کارکردگی پر ایپریسیشن لیٹر جاری کئے، دیگر ڈی ایس پیز اور انچارج افسران جیسے انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ اور انچارج سی آر او حسنین فاروق کو بھی تعریفی اسناد دی گئیں۔

تقریب کے دوران ڈی آئی جی انویسٹی گیشن  نے مال مسروقہ مدعی مقدمات کے سپرد کیا، خاص طور پر اچھرہ صرافہ مارکیٹ میں تاجروں سے ہتھیائے گئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی واپس کی گئی، جس پر تاجروں نے انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا  نے کہا کہ محنت اور دلجمعی سے کام کرنے والے افسران و ملازمین واقعی انعامات کے مستحق ہیں اور اس طرح کی تقریبات پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے