اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ سے امیدیں پوری نہیں ہوئیں، کوچ اور کپتان مل کر کھلاڑی چنتے ہیں: عاقب جاوید

14 Mar 2026
14 Mar 2026

(لاہور نیوز) پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیم میں ساری چیزیں باہمی مشاورت سے ہوتی ہیں، کوچ اور کپتان سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر فیصلے کرتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی نیوز کانفرنس کے دوران عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتا، میں بھی 3سے4ماہ کوچ رہا، سلیکشن کے وقت کوچ کو بھی ساتھ بٹھایا جاتا ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ مقصد ہوتا ہے بہترین ٹیم سلیکٹ ہو، ورلڈکپ میں جو پرفارمنس ہونی چاہئے تھی وہ نہیں آسکی، ورلڈکپ کیلئے ہمیں بہت امید تھی لیکن ویسے نتائج نہیں آئے، امید تھی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچیں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ورلڈکپ سے پہلے ہونا چاہئے تھا، سلیکٹرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ تین طرح کی ہے، کسی کو ایک پرفارمنس پر ٹیم میں شامل نہیں کرسکتے اور نہ نکال سکتے ہیں، میچ کیلئے کنڈیشن کے مطابق کوچ اورکپتان ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ فخر زمان ان فٹ ہیں،انکوائری کروا رہے ہیں، سلیکٹرز کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ کونسا کھلاڑی ان فٹ نہیں اور ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے