اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

2 غیر ملکی کرکٹرز کا پی ایس ایل 11 سے دستبردار

14 Mar 2026
14 Mar 2026

(لاہور نیوز) ویسٹ انڈیز کے گودا کیش موتی اور زمبابوے کے بلیسنگ موزاربانی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے سکواڈ میں شامل ویسٹ انڈیز کے گودا کیش موتی پی ایس ایل سے دستبردار  ہوگئے۔ گودا کیش موتی نے اپنے فیصلے سے لاہور قلندرز کو آگاہ کر دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق گودا کیش موتی نے سفری مشکلات کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔

گودا کیش موتی ورلڈکپ کے دوران بھارت میں پھنسنے والے ویسٹ انڈیز کے سکواڈ میں شامل تھے۔

لاہور قلندرز  کے مطابق لاوگودا کیش موتی کی جگہ سری لنکا کے دنیتھ ویلالاگے کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی نے بھی پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

 

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل بلیسنگ موزاربانی نے فیصلے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آگاہ کردیا۔

بلیسنگ موزاربانی کا آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بلیسنگ موزاربانی کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے