اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز لازمی، خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائیگا:ایچ ای سی

14 Mar 2026
14 Mar 2026

(ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے یونیورسٹیوں اور ڈگری دینے والے اداروں کو اہم نوٹس جاری کر دیا۔

جاری  کردہ نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایات کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹس میں ان جامعات کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے کفایت شعاری اقدامات پر عمل نہیں کیا۔

ایچ ای سی نے واضح کیا کہ تمام جامعات میں 100 فیصد آن لائن کلاسز لازمی ہونگی جبکہ چار روزہ ورک ویک نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید برآں، ایچ ای سی نے تمام جامعات کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احکامات پر لفظ اور روح کے مطابق عملدرآمد کریں، اس بات کو یقینی بنایا جائے ۔

 احکامات پر عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

  ایچ ای سی نے مزید کہا کہ کہ عدم تعمیل قومی وسائل کے تحفظ کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے، اس لیے فوری اور مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔

دوسری جانب سکولوں کیلئے تعلیمی کیلنڈر میں چھٹیوں میں کمی لانے پر غور جاری ہے، جس کا مقصد تعلیمی سال کے دوران طلبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سلیبس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔

پرائیویٹ سکولوں نے آئندہ تعلیمی سال میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تعلیمی سال کم از کم 180 دن تک بڑھایا جا سکے۔ قاضی نعیم انجم سربراہ پاک ایوانِ تعلیم نے تجویز دی کہ گرمی کی چھٹیاں 2 ماہ جبکہ سردی کی چھٹیاں جنوری میں 10 دن کے لیے دی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے