اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری نرخ نظر انداز، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

14 Mar 2026
14 Mar 2026

(لاہور نیوز) سرکاری ریٹ لسٹ کے باوجود شہر بھر میں سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا، بیشتر سبزیاں مقررہ نرخوں سے مہنگی فروخت ہونے لگیں۔

سبزی منڈیوں، پوش علاقوں اور گلی محلوں میں مختلف نرخ وصول کئے جا رہے ہیں، پیاز کی سرکاری قیمت 60 روپے فی کلو مقرر ہے مگر پرچون میں درجہ اول پیاز 90 روپے تک فروخت ہو رہی ہے، ٹماٹر بھی سرکاری قیمت 60 روپے کے مقابلے میں 90 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، لہسن 530 روپے کے بجائے 640 روپے اور ادرک 290 روپے کے مقابلے میں 420 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

اسی طرح چائنہ لیموں 65 روپے کی سرکاری قیمت کے مقابلے میں 140 روپے، سبز مرچ 120 روپے کے بجائے 180 روپے اور ٹینڈیاں 45 روپے کے مقابلے میں 80 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہیں، آلو کی سرکاری قیمت 20 روپے ہے مگر مارکیٹ میں درجہ اول آلو 40 روپے فی کلو تک مل رہا ہے جبکہ کھیرا 40 روپے کے بجائے 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

پالک کی سرکاری قیمت 30 روپے کے مقابلے میں 60 روپے، بند گوبھی 50 روپے کے بجائے 80 روپے اور پھول گوبھی 40 روپے کے مقابلے میں 70 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، شلجم 25 روپے کے بجائے 40 روپے اور بینگن 80 روپے کے مقابلے میں 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

بھنڈی کی سرکاری قیمت 215 روپے مقرر ہے مگر مارکیٹ میں یہ 330 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ شملہ مرچ 100 روپے کے بجائے 160 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، مٹر 40 روپے کے مقابلے میں 60 روپے، مولی 20 روپے کے بجائے 40 روپے اور مونگرے 95 روپے کے مقابلے میں 130 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

اسی طرح دیسی گاجر 30 روپے کے بجائے 50 روپے، گھیا کدو 120 روپے کے مقابلے میں 160 روپے اور میتھی 60 روپے کے بجائے 80 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے