اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کب ہے؟ یشما گل نے حقیقت بیان کردی

13 Mar 2026
13 Mar 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ یشما گل نے اپنی بہترین دوست ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی سے متعلق حقیقت بیان کردی۔

یَشما گل پاکستان کی معروف ٹیلی وژن اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر تقریباً 16 لاکھ فالوورز ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’کس دن میرا ویاہ ہوئے گا‘، ’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘، ’صدے تمہارے‘، ’تیرے عشق کے کام‘ اور ’حق مہر‘ جیسے ڈرامہ سیریلز میں کام کیا۔ 

یَشما گل میڈیا انڈسٹری کی ایک خوش مزاج اور ملنسار شخصیت سمجھی جاتی ہیں اور ان کے شوبز میں کئی دوست ہیں، تاہم اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ان کی دوستی بہت خاص ہے۔ 

 

حال ہی میں اداکارہ نے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس دوران فون کال پر ایک مداح  نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی سے متعلق سوال کیا؟

انہوں نے پوچھا ’ کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ کیا ہانیہ عامر اور عاصم اظہر شادی کر رہے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا آپ اس کی تاریخ بتا سکتی ہیں‘ ؟ 

اس سوال کے جواب میں یشما گل نے کہا کہ میرے خیال میں دو لوگوں کی شادی ان کا ذاتی اور نجی معاملہ ہوتا ہے، اس بارے میں صرف وہی لوگ بات کر سکتے ہیں۔ مجھے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کچھ ہونے والا ہوا تو وہ خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اس کا اعلان کریں گے، میں دعا کرتی ہوں کہ ہر کسی کو ایک اچھا، خیال رکھنے والا اور عزت دینے والا شریکِ حیات ملے، جو بھی شادی کرنے جا رہا ہو۔

یشما گل نے مزید کہا کہ اگر آپ مجھ سے پوچھ رہی ہیں تو مجھے ہانیہ اور عاصم کی شادی کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو دونوں سپر اسٹار کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے پتا چل جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے