(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ نے کوچز لوک رونکی اور جیک اورم کو پی ایس ایل کے لیے چھٹی دیدی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ لوک رونکی اور جیکب اورم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کے لیے لوک رونکی اور جیکب اورم کو چھٹی دی گئی۔
لوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ جب کہ جیکب اورم اسسٹنٹ کوچ ہیں، کیوی ٹیم کے کوچز ساؤتھ افریقا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ بنگلا دیش مس کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے مائیک سینڈل کا کہنا ہے کہ لوک رونکی اور جیکب اورم کو کوچنگ کا موقع ملنے پر سپورٹ کرتے ہیں، نیوزی لینڈ سے باہر کوچنگ سے ان کے تجربے اور مہارت میں اضافہ ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوچنگ سے حاصل کیے گئے تجربے سے نیوزی لینڈ کو فائدہ ہو گا ۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کرکٹ نے لوک رونکی اور جیکب اورم کے متبادل کوچز کا اعلان کر دیا ہے۔
