اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نو مئی مقدمات: اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

13 Mar 2026
13 Mar 2026

(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت، عدالت نے عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سماعت کے موقع پر ڈیوٹی جج نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ وکلاء سے آئندہ سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ملزمان کیخلاف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر واقعات کے مقدمات درج ہیں، عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے