اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ثنا جاوید نے دھوکہ دیا تھا، عمیر جیسوال نے تصدیق کردی

13 Mar 2026
13 Mar 2026

(ویب ڈیسک) گلوکار و اداکارعمیر جیسوال نے تصدیق کی ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ ثنا جاوید نے انہیں دھوکہ دیا تھا۔

عمیر جسوال ایک باصلاحیت پاکستانی گلوکار، موسیقار اور اداکار ہیں جو اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔

انہوں نے ٹی وی پر کئی یادگار پرفارمنسز دی ہیں، جن میں کوک سٹوڈیو کے مشہور گانے ’چرخہ نو لکھا‘ اور ’سمی میری وار‘ شامل ہیں۔

عمیر جیسوال نے اداکاری کی دنیا میں بھی اپنے جوہر دکھائے ہیں، وہ ’مور محل‘ اور ’یلغار‘ جیسے پراجیکٹ میں نظر آچکے ہیں۔ 

سال 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران عمیر جیسوال اور اداکارہ ثنا جاوید نے ایک سادہ تقریب میں شادی کی تھی، جس کے بعد یہ جوڑا کئی تقریبات میں ایک ساتھ نظر آیا۔

تاہم دونوں کے درمیان تقریباً ایک سال تک خاموشی کے بعد جنوری 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا۔

جس نے مداحوں کو حیران کر دیا کیونکہ بظاہر وہ اس وقت بھی اپنے اپنے شریکِ حیات کے ساتھ شادی شدہ تھے۔

اس اعلان کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید دونوں پر بے وفائی کے الزامات لگائے گئے، جن کی حال ہی میں عمیر جیسوال نے خود سوشل میڈیا پر بالواسطہ تصدیق کر دی۔

عمیر جسوال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بے وفائی کرنے والے ساتھیوں کے بارے میں ایک معنی خیز اقتباس شیئر کیا جس میں لکھا  کہ معذرت، اگر آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ دھوکا کرتے ہیں تو آپ ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے اور 2026 میں ہمیں اسی رویے کو معمول بنانا چاہیے۔

اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے مرد و خواتین دونوں کے اس رویے کے بائیکاٹ پر زور دیا گیا ہے جو اپنے شریکِ حیات کے ساتھ بے وفائی کرتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عمیر جیسوال خود بھی ایک رشتے میں دھوکے کا شکار ہو چکے ہیں۔

مداح بھی ان کی پوسٹ سے اتفاق کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ایسا ہی ہونا چاہیے۔

صارفین کے مطابق بے وفائی کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے کیونکہ یہ ناقابلِ قبول عمل ہے، اور لوگوں کو درست مؤقف اختیار کرتے ہوئے ایسے افراد سے دوری اختیار کرنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے