اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے کا فیصلہ

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تمام نئی خریداری بند کردی گئی، صرف ناگزیر ضروریات کے لیے محدود خریداری کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق جون 2026ء تک نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی کو سخت سے نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ساتھ ہی غیر ملکی وفود کے سوا سرکاری عشائیوں اور افطار ڈنرز کے انعقاد پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسمبلی سیشن کے دوران ضرورت کے مطابق ان اقدامات میں مناسب تبدیلی کی جائے گی، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا 80 فیصد عملہ گھر سے ورچوئل ڈیوٹی سر انجام دے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضرورت پڑنے پر گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ایک گھنٹے کے نوٹس پر دفتر طلب کیا جا سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے