12 Mar 2026
(لاہور نیوز) لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوگیا۔
ترجمان لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق بارش کے باعث لیسکو کے 125 فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ صرف لاہور کے مختلف علاقوں میں 55 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوئے ہیں جبکہ دیگر فیڈرز بھی تکنیکی خرابیوں کے باعث بند ہوگئے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق اس وقت بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں کوئی فرق نہیں اور کسی قسم کا شارٹ فال موجود نہیں ہے، بارش کے باعث پیدا ہونے والی خرابیوں کو دور کرکے بجلی کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔
