اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جنگی صورتحال کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 55 پروازیں منسوخ

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(لاہور نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باعث پاکستان سے خلیجی ممالک جانے والی پروازیں مسلسل متاثر ہو رہی ہیں اور آج بھی مجموعی طور پر 55 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے دوحہ، بحرین، دبئی، ابوظبی اور نجف جانے والی 14 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسی طرح لاہور سے دوحہ، ابوظبی، دبئی، جدہ، بحرین اور شارجہ جانے والی 14 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

اسلام آباد سے دوحہ، دبئی، ابوظبی، دمام، بحرین، ریاض، جدہ اور شارجہ کی 25 پروازیں منسوخ کی گئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور بعض فضائی حدود کی بندش کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 13 روز کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 39 تک پہنچ گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے