12 Mar 2026
(لاہور نیوز) سینئر اداکار عاصم بخاری لاہور میں رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔
سینئر اداکار عاصم بخاری گزشتہ رات سے قومہ میں چلے گئے تھے، 76 سالہ اداکارعاصم بخاری ایک عرصہ سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور پچھلے پندرہ روز سے ہسپتال میں داخل تھے۔
عاصم بخاری نے بے شمار ٹی وی ڈراموں، سٹیج اور فلموں میں کام کیا، انہیں ایکٹنگ کا استاد بھی جانا جاتا تھا، ورثاء کی جانب سے نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ عاصم بخاری کے صاحبزادے اجلال بخاری بھی لندن کے ہسپتال میں پتے میں پتھری کے باعث زیر علاج ہیں۔
