اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے اپنے پرسنل اسسٹنٹ سید عاصم شاہ کو ایوارڈ سے نواز دیا

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(لاہور نیوز) پرسنل اسسٹنٹ ٹو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سید عاصم شاہ کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز نے  پی اے سید عاصم شاہ کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات اور ذمہ دارانہ فرائض کی بہترین ادائیگی کو سراہتے ہوئے انہیں اعزاز دیا۔اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز کا کہنا تھا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں محنت، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید عاصم شاہ نے اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری، لگن اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیے ہیں، جس پر انہیں یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے، ادارے کی بہتری اور کام کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے محنتی اور قابل افسران و عملے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، سید عاصم شاہ کی کارکردگی دیگر ملازمین کے لیے بھی ایک مثال ہے۔

اس موقع پر سید عاصم شاہ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں اسی جذبے اور محنت کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے