اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل سیزن 11 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(لاہور نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے جبکہ ٹرافی کا نام ’ان فنیٹی‘ رکھا گیا ہے۔

سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل کا ایک نیا دور شروع ہوچکا ہے، مین اسپانسر نے مزید دو سال کے لیے معاہدہ کیا ہے، پانچ فرنچائز نے 10 سال معاہدے کو توسیع دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک فیملی کی طرح ہے اور صرف لڑائی ٹرافی پر ہوتی ہے، اس سال 8 ٹیموں کے درمیان ٹرافی کی جنگ ہوگی، پی ایس ایل 11 کی ٹرافی نایاب انداز سے تیار کی گئی ہے، ٹرافی میں ٹیموں کے رنگ جیمز اسٹون کی صورت میں دکھائی دیں گے۔

سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ گولڈ سلور کاپر پہلی بار ٹرافی کی تیاری میں استعمال کیا گیا ہے، مختلف ممالک سے جیمز اسٹونز کو اکٹھا کرکے ٹرافی کی خوبصورتی بڑھائی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن 11 کے شیڈول کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا جس کے مطابق 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 11 میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے دو نئی ٹیمیں حیدر آباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ شامل ہیں۔

پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے، فیصل آباد اور پشاور پہلی بار میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے