اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ میں فوری نوعیت کے مقدمات کیلئے خصوصی اقدام، کیس وصولی کا شیڈول جاری

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں فوری نوعیت کے مقدمات کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، عدالتِ عظمیٰ کا ادارتی ڈیسک جمعہ اور ہفتہ کو صرف ہنگامی مقدمات وصول کرے گا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق عوامی سہولت مرکز کا ادارتی ڈیسک صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 تک کھلا رہے گا،فوری نوعیت کے کیسز رجسٹرار کی منظوری سے وصول کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس کی منظوری سے سپریم کورٹ میں ہنگامی مقدمات کے لیے نیا طریقہ کار نافذ کیا گیا، رولز 2025 کے تحت ہنگامی کیسز کی وصولی کا شیڈول جاری کردیا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ جمعہ اور ہفتہ کو صرف فوری نوعیت کے مقدمات دائر کیے جا سکیں گے، رجسٹرار سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد ہی کیسز وصول ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے