اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شاہ رخ خان کے ساتھ ویر زارا میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، نادیہ جمیل کا انکشاف

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم’ویر زارا‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

نادیہ جمیل نے ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ماں بننے کے بعد آنے والی ذمہ داریوں اور اپنے کیرئیر کے آغاز میں کیے گئے مشکل فیصلوں کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے فلم’ویر زارا‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی اور پروجیکٹ تقریباً فائنل ہو چکا تھا لیکن اس وقت میرا بچہ صرف 3 مہینے کا تھا اور میں اسے چھوڑ کر نہیں جانا چاہتی تھی، مجھے لگا کہ مجھے ان ابتدائی مہینوں میں اپنے بچے کے ساتھ رہنا چاہیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت میری ماں نے یہاں تک کہا کہ وہ شوٹنگ کے لیے میرے ساتھ جائیں گی اور میرے سسرال والوں کو بھی کوئی اعتراض نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ اتنی بڑی فلم سے انکار کرنا میرے کیریئر کو نقصان پہنچا سکتا ہے لیکن میں نے اس وقت اپنے بچے کے ساتھ رہنے کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم’ویر زارا‘ میں شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ فلم میں پاکستانی وکیل سمیعہ صدیقی کا اہم کردار اداکارہ رانی مکھرجی نے نبھایا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے