10 Mar 2026
(لاہور نیوز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کئی افسروں کے تبادلے کئے گئے ہیں۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین کا تبادلہ کر کے ان کو ڈی ای او میانوالی تعینات کر دیا گیا ہے۔
سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی طارق محمود کا تبادلہ کر کے ان کو سی ای او ایجوکیشن لاہور، سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد محمد یاسین خان راولپنڈی، آصف مسعود کو سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد اور ارشاد نذر عباس کو سی ای او ایجوکیشن راجن پور تعینات کر دیا گیا ہے۔
سی ای او ایجوکیشن جھنگ عقیلہ انتخاب خان کو ہٹا کر تنویر احمد کو سی ای او ایجوکیشن جھنگ تعینات جبکہ ڈی ای او میانوالی ملک طارق عباس کو ہٹا کر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
