اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایئر لائنز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا

10 Mar 2026
10 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سے فضائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر ، ملک میں جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے کے باعث ایئرلائنز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

ذرائع ایئر لائن کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں پر 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک کا اضافہ کر دیا، کراچی سے لاہور اسلام آباد اور دیگرسٹیشن کے لیے کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔ 

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی پروازوں کیلئے10 سے 28 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا، پاکستان سے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ملکوں کے لیے 15 ہزار روپے تک اضافہ کیاگیا۔

اس کے علاوہ پاکستان سے ٹورنٹو مانچسٹر کی پروازوں پر 28 ہزار روپے تک فی ٹکٹ اضافہ کیا گیا ہے، ٹورنٹو مانچسٹر کی اکنامی کلاس کا یک طرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا۔

یاد رہے کہ چند دن قبل پاکستان میں طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا، جیٹ فیول کی فی لٹر قیمت پاکستان میں اضافے کے بعد 342 روپے فی لٹر ہوگئی تھی۔

جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر ملکی ایئرلائنز نے کرایوں میں ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازوں پر اضافہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے