09 Mar 2026
(لاہور نیوز) مشرق وسطی کی جنگ اور ملکی معاشی بحران کے پیش نظر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز یونیورسٹیاں بند کر دیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا، کالجز اور یونیورسٹیاں 10 سے 31 مارچ تک بند رہیں گی۔
کالجز، یونیورسٹیوں کی تمام کلاسز کو آن لائن موڈ پر منتقل کر دیا گیا، کالجز، یونیورسٹیوں کے امتحانات شیڈول کیمطابق ہونگے۔
امتحانات کے علاوہ تمام تر تعلیمی سرگرمیاں آن لائن موڈ پر منتقل کر دی گئیں۔
واضح رہے وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ معاشی بحران کے پیش نظر پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل کر دیے گئے۔
