اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک عظیم قومی ہیرو تھے، مدثر چودھری

09 Mar 2026
09 Mar 2026

(لاہور نیوز) سینئر ایڈووکیٹ مدثر چودھری نے کہا ہے کہ آج اگر پاکستان پوری دنیا میں امن اور دفاعی استحکام کے حوالے سے ایک مضبوط اور باوقار ریاست کے طور پر جانا جاتا ہے تو اس کے پیچھے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بے مثال خدمات اور قربانیاں شامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وکیلِ محسنِ پاکستان محمد مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انتہائی مشکل حالات میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا، اس وقت عالمی دباؤ، پابندیوں اور بے شمار رکاوٹوں کے باوجود انہوں نے اپنے عزم اور حوصلے کو کمزور نہیں ہونے دیا اور دن رات محنت کر کے پاکستان کو ایک مضبوط ایٹمی قوت بنا دیا۔

محمد مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ انہوں نے پورے خطے میں امن کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کیا، جب پاکستان ایٹمی طاقت بنا تو دشمن قوتوں کو واضح پیغام ملا کہ پاکستان کے دفاع سے کسی قسم کی مہم جوئی کا انجام انتہائی سنگین ہو سکتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اسی دفاعی طاقت کی بدولت آج پاکستان کو ایک محفوظ اور مستحکم ملک سمجھا جاتا ہے، محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک عظیم قومی ہیرو تھے جنہوں نے اپنی زندگی پاکستان کے دفاع اور ترقی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے