اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسلامی ممالک کے حوالے سے بے بنیاد تبصروں سے گریز کیا جائے: طاہر اشرفی

09 Mar 2026
09 Mar 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے دوست اسلامی ممالک کے حوالے سے بے بنیاد تبصروں سے گریز کیا جائے۔

صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہپاکستان کی وزارت خارجہ ایران، اسرائیل جنگ اور عرب ممالک پر حملوں کے حوالے سے موقف بیان کر چکی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عرب اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانی وہاں کے قوانین کی مکمل پابندی کریں، ایران ہمارا پڑوسی ہے اور سعودی عرب میں ہمارے مقدسات ہیں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل برادر اسلامی ممالک کے درمیان معاملات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، اسلام اور مسلمان دشمن اس جنگ کو مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ جنگ بنانا چاہتے ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ وارانہ تصادم کیلئے سازشیں کی جا رہی ہیں، تمام مکاتب فکر کی قیادات اور عوام کو پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا چاہیے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ قومی یا عوامی املاک کو جلانا یا ملک میں پر تشدد فضا پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے