اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اپنے بچوں کو ’ایکسٹرا میریٹل افیئر‘کے بارے میں بتائیں، اداکارہ فائزہ حسن

09 Mar 2026
09 Mar 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ فائزہ حسن نے موقف اختیار کیا ہے کہ اپنے بچوں کو ’ایکسٹرا میریٹل افیئر‘ کے بارے میں آگاہی دیں۔

فائزہ حسن حال ہی میں فوشیا کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے جنریشن زی (جین زی) کی پرورش اور نئی نسل کے زیادہ سمجھدار ہونے کے موضوع پر بات کی۔

اس دوران ان سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ کیا بچوں کو دھوکہ دہی اور شادی کے بعد تعلقات ’ایکسٹرا میریٹل افیئر‘ کے بارے میں بتایا جانا چاہیے اور انہیں یہ سکھایا جانا چاہیے کہ یہ کتنا غلط عمل ہے؟

 

 

اس سوال کے جواب میں فائزہ حسن نے کہا کہ جی ہاں، بچوں کو نرمی اور بالواسطہ انداز میں یہ بات سمجھائی جا سکتی ہے کہ دھوکہ دینا یا بے وفائی کرنا غلط ہے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی خبر میں ایسا واقعہ دیکھیں یا کسی ڈرامے میں اس طرح کا موضوع آئے تو اس عمل کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو سیدھے سیدھے لیکچر دینا زیادہ مؤثر طریقہ نہیں ہوتا۔فائزہ حسن نے کم عمری میں شادی کرنے والے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کم عمر میں شادی کرنا کوئی بری بات نہیں، لیکن سب سے پہلے اپنی فلاح و بہبود اور مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو پہلے مالی طور پر خودمختار ہونا چاہیے اور اس کے بعد شادی کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیریئر بنانے کے دور میں لوگ جلدی شادی کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں، جب کہ پہلے خود کو مستحکم بنانا ضروری ہے۔

تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ کچھ لوگ زندگی میں ایک ساتھ ترقی کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھی ایک اچھا نقطہ نظر ہوسکتا ہے

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے