اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گجر پورہ میں ڈکیتی کی واردات ناکام، دو ملزمان گرفتار

09 Mar 2026
09 Mar 2026

(لاہور نیوز) گجر پورہ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان چائنہ سکیم کے قریب گندے نالے کے پاس گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران گجر پورہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان  نے متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت قاسم اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے دو قیمتی موبائل فونز، ایک پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے