اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 شرپسند جہنم واصل، دھماکہ خیز مواد برآمد

08 Mar 2026
08 Mar 2026

(لاہور نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر کے قریب کاروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

 

سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جو تر گاؤں کے قریب فتنہ الخوارج کے 15 کے قریب دہشت گرد موجود ہیں جو پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے ہیں جس پرٹیموں نے کارروائی کی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 شرپسند مارے گئے، جب کہ 11 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اِسی طرح عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد.رائفلیں، گولیاں اور دیگر اشیاء بھی برآمد کیا، دہشت گرد پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کرنے والے تھے، مارے کے دہشت گروں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبک ہ فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب تندہی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے،شہریوں سے اپیل ہے کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی قسم کی فوری اطلاع سی ٹی ڈی کو دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے