08 Mar 2026
(لاہور نیوز) اچھرہ کے علاقہ لطیف پلازہ میں گولڈ فیکٹری سے 215 گرام سونا چوری ہو گیا۔
سونا ہارون ندیم کے نام سے بنائی گئی گولڈ فیکٹری سے چرایا گیا، اچھرہ پولیس نے متاثرہ فیکٹری مالک محمد اویس کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ ایک سال کے ریکارڈ کا آڈٹ ہوا تو 215 گرام سونا چوری ہونے کا انکشاف ہوا، چوری شدہ سونے کی مالیت 95 لاکھ روپے بنتی ہے۔

