اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: ڈولفن سکواڈ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن، 72 ملزمان گرفتار

08 Mar 2026
08 Mar 2026

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر، ون ویلرز اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف آپریشنز کرتے ہوئے 72 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

لاہورمیں ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 72 ملزمان گرفتار کرلیے، ترجمان ڈولفن کے مطابق چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں سے 72 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ ڈیفنس، مال روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ،بند روڈ و دیگر علاقوں سے 60 ون ویلرز گرفتار کیے گئے۔

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان شاہرائے عام پر خونی کھیل میں مگن ہو کر خطرناک کرتب و اسٹینٹس کر رہے تھے، دوسری جانب کاہنہ کے علاقے میں متحرک 2 رکنی نقب زن گروپ گرفتار کرلیا گیا ۔ کاہنہ، چوکی صوئے اصل پولیس نے خفیہ اطلاع پر بدوکی پلی سے گروپ کو گرفتار کیا۔ 

 

 

 

پولیس کے مطابق ملزمان سحر کے اوقات میں گھروں اور دوکانوں میں نقب زنی کرتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے نقدی،6 موبائلز، 2 پستول اور مختلف اوزار برآمد ہوئے، ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کا کہنا تھا کہ ملزمان عاشق اور آصف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، دونوں ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے