اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیاقت بلوچ سے محمود اچکزئی اور اسد قیصر کا رابطہ، سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

08 Mar 2026
08 Mar 2026

(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

رہنماؤں کے درمیان ملکی اور خطہ میں موجودہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کیلئے پوری قوم متحد ہے اور سیاسی بحرانوں کے حل کیلئے قومی قیادت کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مسائل کا حل قومی اتفاق رائے سے تلاش کیا جائے، افغانستان میں طالبان قیادت عوامی امنگوں کے مطابق کام کرے اور پاکستان و ایران سے معاملات بہتر بنائے۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کو ایرانی محاذ پر تیسری مرتبہ شکست کا سامنا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی بلوچستان قیادت اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں جرگہ پروگرام منعقد کرے گی تاکہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے