اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یوٹیوبر رجب بٹ کا اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی کا اعلان

08 Mar 2026
08 Mar 2026

(ویب ڈیسک) یوٹیوبر رجب بٹ نے اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

رجب بٹ مشہور یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر ہیں وہ اپنے وی لاگ اور ذاتی زندگی کی وجہ سے آج کل شہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے 2024 میں اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی کی جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

جوڑے کو شادی پر مبارکبادیں وصول ہوئیں لیکن دونوں کے معاملات میں تلخیاں شروع ہوگئیں اور یوٹیوبر کو دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا، ایمان کے بھائی نے ویڈیو میں رجب بٹ پر اہلیہ کو اس وقت دھوکا دینے کا الزام لگایا تھا جب وہ حاملہ تھیں۔

اب حالیہ پوڈ کاسٹ میں رجب بٹ نے کہا کہ میری اس شادی سے بس ہوچکی ہے، اب اس رشتے کو بچانے کے لیے مزید کوئی کوشش نہیں کروں گا، میں منافقت کی دوستی اور رشتہ نہیں چلا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کیوان میرا بیٹا ہے اور ہمیشہ رہے گا، میرا جو کچھ بھی ہے وہ بیٹے کا ہے مجھے اس سے ملنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

یوٹیوبر نے کہا کہ اہلیہ نے مبینہ طور پر میری والدہ پر پرفیوم چوری کا الزام لگایا اور بہت سے میسجز ایسے ہیں جو میں شیئر نہیں کرسکتا، میں 30 سال کے والدین پر ایک سال کی بیوی کا انتخاب نہیں کرسکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے